معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 733
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ : « كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ ، وَفِي الْجُمُعَةِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ، وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ » ، قَالَ : « وَإِذَا اجْتَمَعَ الْعِيدُ وَالْجُمُعَةُ ، فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ ، يَقْرَأُ بِهِمَا فِي الصَّلَاتَيْنِ ». (رواه مسلم)
عیدین کی نماز میں قرأت
حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عیدین اور جمعہ کی نماز میں " سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى " اور " وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ " پڑھا کرتے تھے، اور جب (اتفاق سے) عید اور جمعہ ایک ہی دن پڑ جاتا تو بھی دونوں نمازوں میں یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
ابو واقد لیثی اور نعماب بن بشیر ؓ کے ان دونوں بیانوں میں کوئی منافات نہیں ہے۔ عیدین کی نماز میں رسول اللہ ﷺ کبھی سورہ ق اور سورہ قمر پڑھتے تھے، اور کبھی سورہ اعلیٰ و سورہ غاشیہ۔
Top