معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 741
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ يُضَحِّي. (رواه الترمذى)
عید الاضحیٰ کی قربانی
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ہجرت کے بعد) مدینہ طیبہ میں دس سال قیام فرمایا، اور آپ ﷺ برابر (ہر سال) قربانی کرتے تھے۔ (جامع ترمذی)
Top