معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 743
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَسَمَّى وَكَبَّرَ ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا وَيَقُوْلُ بِسْمِ اللهِ اَللهُ اَكْبَر. (رواه البخارى ومسلم)
قربانی کا طریقہ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیاہی و سفیدی مائل رنگ کے سینگوں والے دو مینڈھوں کی قربانی کی، اپنے دست مبارک سے ان کو ذبح کیا اور ذبح کرتے وقت " بِسْمِ اللهِ وَاللهُ اَكْبَر " پڑھا۔ میں نے دیکھا کہ اس وقت آپ ﷺ اپنا پاؤں ان کے پہلو پر رکھے ہوئے تھے اور زبان سے " بِسْمِ اللهِ وَاللهُ اَكْبَر " کہتے جاتے تھے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
Top