معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 814
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَدْخَلَ الْمَيِّتُ القَبْرَ ، وَقَالَ بِسْمِ اللهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ وَفِىْ رِوَايَةٍ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ. (رواه احمد والترمذى وابن اجة وابو داؤد)
دفن کا طریقہ اور اس کے آداب
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی میت کو قبر میں اتارتے (یا کوئی میت قبر میں اتاری جاتی) تو فرماتے تھے: " بِسْمِ اللهِ وَبِاللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ " (ہم اس بندے کو اللہ کے نام پاک کے ساتھ اور اس کی مدد سے اور اس کے نبی کے طریقے پر سپرد خاک کرتے ہیں) اور اس حدیث کی بعض روایتوں میں " عَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ " کے بجائے " عَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ " کا لفظ بھی روایت کیا گیا ہے۔ (مسند احمد، جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ، سنن ابی داؤد)
Top