معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 818
عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ ، وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا » (رواه مسلم)
قبور کے متعلق ہدایات
حضرت ابو مرثد غنوی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ تو قبروں کے اوپر بیٹھو اور نہ ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو۔ (صحیح مسلم)

تشریح
جیسا کہ ابھی اوپر کہا گیا قبر پر بیٹھنے میں اس کی بےحرمتی ہے، اور آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہو گا کہ اس سے صاحب قبر کو اذیت بھی ہوتی ہے، اور قبر کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنے کی ممانعت کا خاص مقصد امت کو شرک کے شبہ اور شائبہ سے بھی بچانا ہے۔
Top