معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 821
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَى الْمَقَابِرِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ ، وَإِنَّا ، إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ ، نَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ " (رواه مسلم)
زیارت قبور
حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرامؓ کو تعلیم فرماتے تھے کہ جب وہ قبرستان جائیں تو اہل قبور پر اس طرح سلام پڑھیں، اور ان کے لیے دعا کریں: " السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ " (سلام ہو تم پر ان گھروں والوں! مومنوں میں سے اور مسلموں میں سے، اور ان شاء اللہ ہم تم سے آ ملنے والے ہیں۔ ہم اللہ سے دعا اور سوال کرتے ہیں اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کا (یعنی چین اور سکون کا)۔ (صحیح مسلم)
Top