معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 842
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَخَذَ الحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ ، فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « كِخْ كِخْ » لِيَطْرَحَهَا ، ثُمَّ قَالَ : « أَمَا شَعَرْتَ أَنَّا لاَ نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ » (رواه البخارى ومسلم)
زکوۃ و صدقات اور خاندان نبوت
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ کے نواسے حسن بن علی ؓ نے (اپنے بچپن میں) زکوٰۃ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور اٹھا کر اپنے منہ میں رکھ لی۔ رسول اللہ ﷺ نے دیکھ لیا اور فرمایا: كخ كخ (اخ اخ) تا کہ وہ اس کو منہ سے نکال دیں اور تھوک دیں۔پھر آپ ﷺ نے فرمایا: بیٹا! کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ ہم لوگ (بنی ہاشم) زکوٰۃ نہیں کھاتے ہیں۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
Top