معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 853
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ العَوَّامِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلَهُ ، فَيَأْتِيَ بِحُزْمَةِ الحَطَبِ عَلَى ظَهْرِهِ ، فَيَبِيعَهَا ، فَيَكُفَّ اللَّهُ بِهَا وَجْهَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْهُ أَوْ مَنَعُوهُ » (رواه البخارى)
جب تک محنت سے کما سکتے ہو سوال نہ کرو
حضرت زبیر بن العوام سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی ضرورت مند آدمی کا یہ رویہ کہ وہ رسی کے کر جنگل جائے اور لکڑیوں کا ایک گٹھا اپنی کمر پر لاد کے لائے اور بیچے، اور اس طرح اللہ کی توفیق سے وہ سوال کی ذلت سے اپنے کا بچا لے، اس سے بہت بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے سوال کا ہاتھ پھیلائے پھر خواہ وہ اس کو دیں یا نہ دیں۔ (صحیح بخاری)
Top