معارف الحدیث - کتاب الحج - حدیث نمبر 985
عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالْإِهْلَالِ اَوْالتَّلْبِيَةِ » (رواه مالك والترمذى وابوداؤد والنسائى وابن ماجه والدارمى)
تلبیہ بلند آواز سے پڑھا جائے
خلاد بن سائب تابعی اپنے والد سائب بن خلاد انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: میرے پاس جبرئیل آئے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے حکم پہنچایا کہ میں اپنے ساتھیوں کو حکم دوں کہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھیں۔ (موطا امام مالک، جامع ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ، مسند دارمی)
Top