معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1060
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَكْثِرُوا ذِكْرَ اللهِ حَتَّ}ى يَقُولُوا: مَجْنُونٌ. (رواه احمد وابو يعلى)
خاص ذِکر لسانی کی فضیلت
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: اللہ کا ذکر اتنا اور اس طرح کرو کہ لوگ کہیں کہ یہ دیوانہ ہے۔

تشریح
اہل دنیا جو تعلق باللہ کی دولت سے محروم ہیں جب کسی ایسے اللہ والے کو دیکھتے ہیں جس کو یہ دولت نصیب ہے،اور اس کی وجہ سے وہ دنیا کی طرف سے کسی قدر بےفکر اور اللہ کی یاد اور اس کی رضا طلبی میں منہمک ہے، اور اسی کے نام کی رَٹ لگا رہا ہے تو اپنے خیال کے مطابق وہ اس کو دیوانہ کہتے ہیں، حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ وہ خود ہی دیوانے ہیں ؎ اوست دیوانہ کہ دیوانہ نہ شداوست فرزانہ کہ فرزانہ نہ شد
Top