معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1076
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ. (رواه الترمذى)
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کی خاص فضیلت
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ: "لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ" زیادہ پڑھا کرو، کیوں کہ یہ خزائن جنت میں سے ہے۔ (جامع ترمذی)
Top