معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1108
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟» قَالُوا: وَكَيْفَ يَقْرَأْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالَ: «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ» (رواه مسلم والبخارى عن ابى سعيد وروى الترمذى عن ابي ايوب الانصارى بمعناه)
سورہ زلزال ، سورہ کافرون ، سورہ اخلاص
حضرت ابو الدرداء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "کیا تم میں سے کوئی اس سے بھی عاجز ہے کہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟" صحابہ نے عرض کیا کہ ایک رات میں تہائی قرآن کیسے پڑھا جا سکتا ہے۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: "قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ" تہائی قرآن کے برابر ہے " (تو جس نے رات میں وہی پڑھی اس نے گویا تہائی قرآن پڑھ لیا)۔ (صحیح مسلم) اور امام بخاریؒ نے یہی حدیث حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت کی ہے، اور امام ترمذی نے اسی مضمون کی ایک حدیث حضرت ابو ایوب انصاری ؓ سے روایت کی ہے۔
Top