معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1121
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الدُّعَاءُ مُخُّ العِبَادَةِ. (رواه الترمذى)
دُعا کا مقام اور اس کی عظمت
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "دعا عبادت کا مغز اور جوہر ہے"۔ (جامع ترمذی)

تشریح
عبادت کی حقیقت ہے اللہ کے حضور میں خضوع تذلل اور اپنی بندگی و محتاجی کا مظاہرہ، اور دعا کا جزو و کل اور اول و آخر اور ظاہر و باطن یہی ہے، اس لئے دعا بلاشبہ عبادت کا مغز اور جوہر ہے۔
Top