معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1157
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِي الله عَنهُ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «فِي سُجُودِهِ اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ، وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ» (رواه مسلم)
رکوع و سجود کی دعائیں
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے سجدے میں (کبھی کبھی) یہ دعا بھی کرتے تھے: "اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ الخ" (اے میرے اللہ! میرے سارے گناہ بخش دے، چھوٹے بھی، بڑے بھی، پہلے بھی، پچھلے بھی، کھلے بھی اور ڈھکے چھپے بھی)۔ (صحیح مسلم)

تشریح
حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت عائشہؓ کی یہ دونوں حدیثیں معارف الحدیث جلد سوم میں بھی ذکر کی جا چکی ہیں۔
Top