معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1187
عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَن لِاَبِىْ: «اقْرَأْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ثُمَّ نَمْ، عَلَى خَاتِمَتِهَا، فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ» (رواه ابوداؤد والترمذى)
خاص سونے کے وقت کی دعائیں
فروہ بنت نوفل سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے والد نوفل سے فرمایا کہ: جب تم سونے کا ارادہ کرو تو سورہ "قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" پڑھ لیا کرو، اس کے بعد سو جایا کرو، اس سورت کے مضمون میں شرک سے پوری براءت ہے۔ (سنن ابی داؤد، جامع ترمذی)

تشریح
ترمذی کی روایت میں یہ بھی ہے کہ نوفل نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ مجھے کوئی چیز بتا دیجئے جو میں سوتے وقت پڑھ لیا کروں، اس کے جواب میں آپ ﷺ نے ان کو یہ بتلایا کہ: "قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" پڑھ لیا کرو۔
Top