معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1207
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَنَعَ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ طَعَامًا فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَلَمَّا فَرَغُوا قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَثِيبُوا أَخَاكُمْ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا إِثَابَتُهُ؟ قَالَ «إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا دُخِلَ بَيْتُهُ فَأُكِلَ طَعَامُهُ، وَشُرِبَ شَرَابُهُ، فَدَعَوْا لَهُ فَذَلِكَ إِثَابَتُهُ» (رواه ابوداؤد)
کسی کے یہاں کھانا کھا کر کھلانے والے کے لئے دعا
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ ابو الہیثم بن التیہان نے اپنے ہاں کھانا تیار کرایا اور رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے ساتھیوں کی دعوت کی جب سب کھانا کھا کے فارغ ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: "اپنے بھائی کو بدلہ دو۔ عرض کیا گیا کہ: حضور ﷺ! ان کو کیا بدلہ دیا جا سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "جب کسی بھائی کے گھر جائیں اور وہاں کھائیں پیئں اور پھر اس کے لئے خیر و برکت کی دعا کریں تو بس یہی بندوں کی طرف سے اس کا بدلہ ہے"۔ (سنن ابی داؤد)
Top