معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1224
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْكَرْبِ: لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ، وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ. (رواه البخارى ومسلم)
فکر اور پریشانی کے وقت کی دعا
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کوئی پریشانی لاحق ہوتی تو زبانِ مبارک پر یہ کلمات جاری ہوتے: "لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ تا رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ" (کوئی مالک و معبود نہیں اللہ کے سوا، وہ بڑی عظمت والا اور حلیم ہے، کوئی مالک و معبود نہیں اللہ کے سوا، وہ رب العرش العظیم ہے، کوئی مالک و معبود نہیں اللہ کے سوا، وہ رب السمٰوات والارض اور رب العرش الکریم ہے)۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
Top