معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1238
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ اشْتَكَيْتَ فَقَالَ: ((نَعَمْ)). قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شيء يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ. (رواه مسلم)
عیادت کے وقت کی دعائیں
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ (رسول اللہ ﷺ ایک دفعہ کچھ بیمار ہوئے تو) جبرئیل امینؑ نے یہ دعا پڑھ کے جھاڑا: "بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شيء يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ" (میں اللہ کے نام سے تمہیں جھاڑتا ہوں، ہر اس چیز سے جو تمہیں ایذا پہنچائے، اور ہر نفس اور ھاسد کے شر سے اللہ تم کو شفا دے، میں اللہ کے نام سے تمہیں جھاڑتا پھونکتا ہوں)۔ (صحیح مسلم)
Top