معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1270
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوْعًا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً فِي إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ، وَنَجَاةً تُتْبِعُهُ فَلَاحًا، وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَافِيَةً، وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا. (رواه الطبرانى فى الاوسط)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی یہ دعا روایت کی گئی ہے: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً تا وَرِضْوَانًا" (اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں صحت و تندرستی ایمان کے ساتھ، اور استدعا کرتا ہوں ایمان کی حسن اخلاق کے ساتھ، اور سوال کرتا ہوں تجھ سے مقاصد میں کامیابی کا آخرت کی فلاح کے ساتھ اور سائل ہوں تجھ سے رحمت اور عافیت کا، اور تیری مغفرت اور رضامندی کا)۔ (معجم اوسط للطبرانی ومستدرک حاکم)
Top