معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1271
عن ابن عمر مَرْفُوْعًا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي، وَيَقِينًا صَادِقًا حَتَّى أَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُصِيبُنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي، وَرِضًا بِمَا قَسَمْتَ لِي. (رواه البزار)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی یہ دعا روایت کی گئی ہے: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تا بِمَا قَسَمْتَ لِي" (اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسا ایمان جو میرے دل میں پیوست ہو جائے، اور ایسا یقین صادق جس کے بعد یہ حقیقت میرا علم بن جائے کہ مجھ پر صرف وہی تکلیف آئے گی جو تو نے میرے لئے لکھ دی ہے، اور اور میں تجھ سے استدعا کرتا ہوں کہ میرا یہ حال کر دے کہ زندگی کا جو سامان تو مجھے دے مین اس پر دل سے راضی ہوں)۔ (مسند بزار)
Top