معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1275
عَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ الْخِزَاعِيَّةِ مَرْفُوْعًا «اللَّهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ، وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ، وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ، وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ، وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ» (رواه الحكيم الترمذى والخطيب)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
ام معبد خزاعیہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي تا وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ" (اے اللہ! میرے دل کو نفاق سے، میرے اعمال کو ریاء کی آمیزش سے، میری زبان کو جھوٹ سے، اور میری آنکھوں کو نظر خیانت سے بالکل پاک صاف کر دے، تو آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے رازوں کو بھی جانتا ہے، تجھ سے میری کوئی چیز مخفی نہیں)۔ (نوادر حکیم ترمذی، تاریخ خطیب)

تشریح
ان سب دعاؤں کی جامعیت اور ہمہ گیری ظاہر ہے۔ ان کے مضامین بھی کسی خاص تشریح اور وضاحت کے محتاج نہیں۔ غور کرنے والوں اور سمجھنے والوں کے لئے ان کا ہر جز معرفت کا خزانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ رسول اللہ ﷺ کے اس محفوظ اور نہایت قیمتی ورثہ کی قدر کریں۔ اور ان دعاوں کے ذریعہ دنیا اور آخرت کی برکتیں اور رحمتیں براہِ راست مالک الملک کے خزانہ سے حاصل کیا کریں۔
Top