معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1283
عن ابن عمر (مَرْفُوْعًا) "اللهم لا تكلني إلى نفسي طرفة عين، ولا تنزع عني صالح ما أعطيتني".(رواه البزار)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللهم لا تكلنيتا ما أعطيتني" (اے اللہ! مجھے پل بھر کے لئے میرے نفس کے حوالے نہ کر، اور جو کوئی اچھی چیز (اچھا عمل یا اچھا حال) تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس کو مجھ سے واپس نہ لے)۔ (مسند بزار)

تشریح
بندوں کے پاس جو کچھ خیر ہے وہ صرف اللہ کی توفیق اور اس کی عطا سے ہے، اگر اللہ تعالیٰ ایک لمحہ کے لئے بھی نگاہِ کرم پھیر لے اور بندے کو اس کے نفس کے حوالے کر دے تو وہ محروم ہو کے رہ جائے گا۔ اس لئے ہر عارف بندے کے دل کی یہ صدا ہوتی ہے کہ: "اے اللہ! ایک لمحہ کے لئے مجھے میرے نفس کے حوالہ نہ کر، ہر دم میری نگرانی اور مجھ پر نظرِ کرم فرما"۔
Top