معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1289
عَنْ عَائِشَةَ (مَرْفُوْعًا) «رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا» (رواه احمد)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي تا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا" (اے میرے رب! میرے نفس کو تقویٰ سے آراستہ فرما اور (اس کی گندگیاں دور فرما کر) اس کو پاکیزہ بنا دے، تو ہی سب سے اچھا پاکیزہ بنانے والا ہے، تو ہی اس کا والی اور مالک و مولیٰ ہے)۔ (مسند احمد)
Top