معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1291
عَنِ الْحَارِثِ قَالَ: قَالَ لِىْ عَلِيٌّ أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: قُلْ: «اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ، وَارْزُقْنِي طَاعَتَكَ وَطَاعَةَ رَسُولِكَ، وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ» (رواه الطبرانى فى الاوسط)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حارث اعور سے روایت ہے کہ حضرت علی ؓ نے مجھ سے فرمایا کہ: "میں تم کو ایک دعا بتاؤں جو مجھے رسول ﷺ نے بتائی تھی! مین نے عرض کیا: ضرور بتائیے! آپ نے فرمایا: یوں عرض کیا کرو۔ "اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي تا وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ" (اے اللہ! تو اپنے ذکر کے لئے (یعنی اپنی ہدایت و نصیحت قرآن پاک کے لئے) میرے دل کے کان کھول دے، اور مجھے اپنی اور اپنے رسولِ پاک ﷺ کی تابعداری کی اور اپنی کتابِ پاک قرآن مجید پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما)۔ (معجم اوسط للطبرانی)
Top