معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1292
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (مَرْفُوْعًا) اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ. (رواه الطبرانى فى الاوسط)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي تا وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ" (اے اللہ! میرا حال ایسا کر دے کہ تیرے حضور میں حاضر ہونے تک (یعنی مرتے دم تک) تیرے قہر و جلال سے میں ہر وقت اس طرح ترساں و لرزاں رہوں کہ گویا ہر دم تجھے دیکھ رہا ہوں، اور اپنے خوف و تقویٰ کی دولت نصیب فرما کر مجھے خوش بخت کر دے، اور ایسا نہ ہو کہ تیری نافرمانی کر کے میں بدبختی میں مبتلا ہو جاؤں)۔ (معجم اوسط طبرانی)

تشریح
غور کیا جائے مندرجہ بالا دعاؤں میں خاص کر اس دعا میں کتنے مختصر الفاظ میں کتنی عظیم نعمتوں کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ دعائیں آنحضرتﷺ کی خاص میراث میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ان کی قدر و قیمت کو سمجھیں۔
Top