معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1294
عن الهيثم الطائي (مَرْفُوْعًا) اللَّهُمَّ اجْعَل حبك أحب الْأَشْيَاء إِلَيّ وَاجعَل خشيتك أخوف الْأَشْيَاء عِنْدِي واقطع عني حاجات الدُّنْيَا بالشوق إِلَى لقائك وَإِذا أَقرَرت أعين أهل الدُّنْيَا من دنياهم فأقرر عَيْني من عبادتك. (رواه ابو نعيم فى الحلية)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
ھیثم بن مالک طائی ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ اجْعَل حبك تا من عبادتك" (اے اللہ! ایسا کر دے کہ کائنات کی ساری چیزوں سے زیادہ مجھے تیری محبت ہو، اور ساری چیزوں سے زیادہ مجھے تیرا خوف ہو اور اپنی ملاقات کے شوق کو مجھ پر اتنا طاری کر دے کہ دنیا کی ساری حاجتوں کا احساس اس کی وجہ سے فنا ہو جائے اور جہاں تو بہت سے اہلِ دنیا کو ان کی مرغوبات دے کر ان کی آنکھین ٹھنڈی کرتا ہے تو میری آنکھیں طاعت و عبادت سے ٹھنڈی کر (یعنی مجھے عبادت کا وہ ذوق و شوق بخش دے کہ اس میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہو اور پھر مجھے عبادت کی بھرپور توفیق دے)۔ (حلیہ ابی نعیم)
Top