جب تک پھلوں کی پختگی معلوم نہ ہو اس کے بیچنے کی ممانعت
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا پھلوں کے بیچنے سے یہاں تک کہ خوش رنگ ہوجائیں لوگوں نے کہا اس سے کیا مراد ہے یا رسول اللہ ﷺ آپ ﷺ نے فرمایا سرخ یا زرد ہوجائیں اور آپ ﷺ نے فرمایا کیا اگر اللہ ان پھلوں کو پکنے نہ دے تو کس چیز کے بدلے میں تم میں سے کوئی اپنی بھائی کا مال لے گا۔