مؤطا امام مالک - کتاب شکار کے بیان میں - حدیث نمبر 951
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ فِي الْکَلْبِ الْمُعَلَّمِ کُلْ مَا أَمْسَکَ عَلَيْکَ إِنْ قَتَلَ وَإِنْ لَمْ يَقْتُلْ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الْکَلْبِ الْمُعَلَّمِ إِذَا قَتَلَ الصَّيْدَ فَقَالَ سَعْدٌ کُلْ وَإِنْ لَمْ تَبْقَ إِلَّا بَضْعَةٌ وَاحِدَةٌ عَنْ مَالِک أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَقُولُونَ فِي الْبَازِي وَالْعُقَابِ وَالصَّقْرِ وَمَا أَشْبَهَ ذَلِکَ أَنَّهُ إِذَا کَانَ يَفْقَهُ کَمَا تَفْقَهُ الْکِلَابُ الْمُعَلَّمَةُ فَلَا بَأْسَ بِأَکْلِ مَا قَتَلَتْ مِمَّا صَادَتْ إِذَا ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَی إِرْسَالِهَا قَالَ مَالِک وَأَحْسَنُ مَا سَمِعْتُ فِي الَّذِي يَتَخَلَّصُ الصَّيْدَ مِنْ مَخَالِبِ الْبَازِي أَوْ مِنْ الْکَلْبِ ثُمَّ يَتَرَبَّصُ بِهِ فَيَمُوتُ أَنَّهُ لَا يَحِلُّ أَکْلُهُ قَالَ مَالِک وَکَذَلِکَ کُلُّ مَا قُدِرَ عَلَی ذَبْحِهِ وَهُوَ فِي مَخَالِبِ الْبَازِي أَوْ فِي فِي الْکَلْبِ فَيَتْرُکُهُ صَاحِبُهُ وَهُوَ قَادِرٌ عَلَی ذَبْحِهِ حَتَّی يَقْتُلَهُ الْبَازِي أَوْ الْکَلْبُ فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ أَکْلُهُ
سکھائے ہوئے درندوں کے شکار کے بیان میں
عبداللہ بن عمر کہتے ہیں اگرچہ وہ کتا اس شکار میں سے کچھ کھالے تب بھی اس کا کھانا درست ہے۔ سعد بن ابی وقاص سے سوال ہوا کہ سیکھتا ہوا کتا اگر شکار کو مار کر کھالے تو؟ سعد نے کہا کہ تو کھالے جس قدر بچ رہے اگرچہ ایک ہی بوٹی ہو۔ کہا مالک نے میں نے سنا اہل علم سے کہتے تھے کہ باز اور عقاب اور صقر اور جو جانور ان کے مشابہ ہیں اگر ان کو تعلیم دی جائے اور وہ سمجھدار ہوجائیں جیسے سکھائے ہوئے کتے سمجھدار ہوتے ہیں تو ان کا مارا ہوا جانور بھی درست ہے بشرطیکہ بسم اللہ کہہ کر چھوڑے جائیں۔۔ کہا مالک نے اگر باز کے پنچے سے یا کتے کے منہ سے شکار چھوٹ کر مرجائے تو اس کا کھانا درست نہیں۔ کہا مالک نے نے جس جانور کے ذبح کرنے پر آدمی قادر ہوجائے مگر اس کو ذبح نہ کرے اور باز کے پنجے یا کتے کے منہ میں رہنے دے یہاں تک کہ باز یا کتا اس کو مار ڈالے تو اس کا کھانا درست نہیں۔
Yahya related to me from Malik from Nafi that Abdullah ibn Umar said about a trained dog, "Eat whatever it catches for you whether it eats from it or not."Yahya related to me from Malik that he heard Nafi say that Abdullah ibn Umar said, "Whether it eats from it or not."
Top