مؤطا امام مالک - کتاب مختلف بابوں کے بیان میں - حدیث نمبر 1637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ قَالَ مَا نِمْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيِّ شَيْئٍ فَقَالَ لَدَغَتْنِي عَقْرَبٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّکَ لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّکَ
سوتے وقت شیطان سے پناہ مانگنے کا بیان
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی قبیلہ اسلم کا بولا میں رات کو نہیں سویا، آپ ﷺ نے پوچھا کیوں کس وجہ سے؟ وہ بولا مجھے بچھو نے کاٹا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تو شام کے وقت یہ کہہ لیتا اعوذب کلمات اللہ التامات من شرماخلق (یعنی پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کے پورے کلمات سے ان چیزوں کے شر سے جن کو پیدا کیا اس نے) تو بچھو تجھے کچھ ضرر نہ دیتا۔
Yahya related to me from Malik from Suhayl ibn Abi Salih from his father from Abu Hurayra that a man of the Aslam tribe said, "I did not sleep last night." The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said to him, "For what reason?" He said, "A scorpion bit me." The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "Had you said in the evening, I seek refuge with the complete words of Allah from the evil of what He has created, it would not have happened." Audhu bi kalimatillahit-tammati min sharri ma khalaq .
Top