مؤطا امام مالک - کتاب مختلف بابوں کے بیان میں - حدیث نمبر 1680
عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ لِرَجُلٍ مَا اسْمُکَ فَقَالَ جَمْرَةُ فَقَالَ ابْنُ مَنْ فَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَ مِمَّنْ قَالَ مِنْ الْحُرَقَةِ قَالَ أَيْنَ مَسْکَنُکَ قَالَ بِحَرَّةِ النَّارِ قَالَ بِأَيِّهَا قَالَ بِذَاتِ لَظًی قَالَ عُمَرُ أَدْرِکْ أَهْلَکَ فَقَدْ احْتَرَقُوا قَالَ فَکَانَ کَمَا قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
جو نام برے ہیں ان کا بیان
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ عمر نے ایک شخص سے پوچھا تیرا نام کیا ہے؟ وہ بولا جمرہ (انگارہ) انہوں نے پوچھا باپ کا نام؟ کہا ابن شہاب (شعلہ)، پوچھا کس قبیلے سے؟ کہا حرقہ سے جس کے معنے جنے کے ہیں، پوچھا کہاں رہتا ہے؟ کہا حرۃ النار میں، پوچھا کون سی جگہ میں؟ کہا ذات لظی میں، ان کے معنے بھی شعلے اور دہکتی آگ کے ہیں، حضرت عمر نے کہا جا اپنے لوگوں کی خبر لے وہ سب جل گئے راوی نے کہا جب وہ شخص گیا تو دیکھا یہی حال تھا جو حضرت عمر نے کہا تھا یعنی سب جل گئے تھے۔
Yahya related to me from Yahya ibn Said that Umar ibn al-Khattab asked a man what his name was. He said, "Jamra (live coal)." "The son of who?" He said, "Ibn Shihab (meteor, flame)." "From whom?" He said, "From al-Huraqa (burning)." "Where do you live?" He said, "At Harrat an-Nar (lava field of the fire). "At which one of them?" He said, "At Dhati Ladha (one with flames)." Umar said, "Go and look at your family - they have been burned." Yahya added, "It was as Umar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with him, said."
Top