بیماری میں تعویذ منتر کرنے کا بیان
حضرت ام المومنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو قل ہو اللہ احدا اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذبرب الناس پڑھ کر اپنے اوپر پھونکتے حضرت عائشہ ؓ نے کہا کہ جب آپ ﷺ بیمار ہوئے تو میں ان سورتوں کو پڑھ کر آپ ﷺ کا داہنا ہاتھ آپ ﷺ کے جسم مبارک پر پھیرتی برکت کے واسطے