مؤطا امام مالک - کتاب نکاح کے بیان میں - حدیث نمبر 1020
عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أُمَّ حَکِيمٍ بِنْتَ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ وَکَانَتْ تَحْتَ عِکْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ فَأَسْلَمَتْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَهَرَبَ زَوْجُهَا عِکْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ مِنْ الْإِسْلَامِ حَتَّی قَدِمَ الْيَمَنَ فَارْتَحَلَتْ أُمُّ حَکِيمٍ حَتَّی قَدِمَتْ عَلَيْهِ بِالْيَمَنِ فَدَعَتْهُ إِلَی الْإِسْلَامِ فَأَسْلَمَ وَقَدِمَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَثَبَ إِلَيْهِ فَرِحًا وَمَا عَلَيْهِ رِدَائٌ حَتَّی بَايَعَهُ فَثَبَتَا عَلَی نِکَاحِهِمَا ذَلِکَ قَالَ مَالِک وَإِذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ قَبْلَ امْرَأَتِهِ وَقَعَتْ الْفُرْقَةُ بَيْنَهُمَا إِذَا عُرِضَ عَلَيْهَا الْإِسْلَامُ فَلَمْ تُسْلِمْ لِأَنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی يَقُولُ فِي کِتَابِهِ وَلَا تُمْسِکُوا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ
مشرک کی زوجہ کا خاوند سے پہلے مسلمان ہونے کا بیان
ابن شہاب سے روایت ہے کہ ام حکیم عکرمہ بن ابوجہل کی بی بی فتح مکہ کے روز مسلمان ہوئی اور ان کے خاوند عکرمہ یمن بھاگ گئے ام حکیم بھی وہاں چلی گئیں اور ان کو دین اسلام کی طرف بلایا وہ مسلمان ہوگئے اور اسی سال آپ ﷺ کے پاس آئی آپ ﷺ نے جب ان کو دیکھا تو خوشی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ان سے بیعت لی اس وقت آپ ﷺ کے جسم شریف پر چادر نہ تھی پھر دونوں میاں بی بی اپنے نکاح پر قائم رہے۔ کہا مالک نے جب مرد اپنی بی بی سے پہلے مسلمان ہوجائے اور بی بی سے مسلمان ہونے کو کہا جائے اور وہ مسلمان نہ ہو تو نکاح فسخ ہوجائے گا کیونکہ اللہ جل جلالہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے مت علاقہ رکھو کافر عورتوں سے
Top