مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4619
وعن جابر بن سمرة قال كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا صلى الفجر تربع في مجلسه حتى تطلع الشمس حسناء . رواه أبو داود .
نماز فجر کے بعد آنحضرت ﷺ کی نشست
اور حضرت جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ جب فجر کی نماز پڑھ چکتے تو چار زانو بیٹھ جاتے ہیں اور سورج اچھی طرح روشن ہوجانے تک اسی طرح بیٹھے رہتے۔ (ابوداؤد)
Top