مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4661
وعن زينب بنت أبي سلمة قالت سميت برة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تزكوا أنفسكم الله أعلم بأهل البر منكم سموها زينب . رواه مسلم .
ایسا نام نہ رکھو جس سے نفس کی تعریف ظاہر ہو
اور حضرت زینب بنت ابی سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ میرا نام برہ یعنی نیکو کار رکھا گیا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اپنے نفس کی تعریف نہ کرو تم میں جو شخص نیکو کار ہے اس کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اس بچی کا نام زینب رکھو۔ مسلم۔

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایسا نام نہ رکھنا چاہیے جس کے لفظی مفہوم سے نفس کی تعریف ظاہر ہو کیونکہ اس کی وجہ سے نفس میں بڑائی پیدا ہوجاتی ہے۔
Top