مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4678
وعن عائشة رضي الله عنها قالت إن النبي صلى الله عليه وسلم كان يغير الاسم القبيح . رواه الترمذي
جو نام اچھا نہ ہو اس کو بدل دو
اور حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ برے نام کو بدل دیا کرتے تھے۔ (ترمذی)

تشریح
مثلا ایک روایت میں بیان کیا گیا ہے ایک شخص کا نام اسود یعنی کالا تھا آنحضرت ﷺ نے اس کے نام کو بدل دیا اور فرمایا کہ آج سے اس کا نام ابیض (یعنی گورا) ہے۔
Top