مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4689
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أصدق كلمة قالها الشاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل . متفق عليه
ایک مبنی برحقیقت شعر
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ؓ نے فرمایا سب سے سچی بات جو کسی شاعر نے کہی ہے لبید کا یہ کلام ہے کہ مت بھولو، اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہوجانے والی ہے۔ (بخاری، مسلم)

تشریح
لبید عرب کے بہت مشہور شاعر تھے عربی ادب میں ان کے کلام اور ان کی شاعر کو سند کا درجہ حاصل ہے اللہ نے ان کو اسلام کی ہدایت بھی بخشی اور ان کو قبولیت اسلام کے بعد صحابیت کا شرف حاصل ہوا جس طرح زمانہ جاہلیت میں اپنے فن کی وجہ سے قدر منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اسی طرح زمانہ اسلام میں بہت معزز و مکرم رہے بیان کیا جاتا ہے کہ انہوں نے بڑی طویل حیات پائی اور تقریبا ایک سو ستاون سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ آنحضرت ﷺ نے جس کلام کی تعریف و توصیف فرمائی وہ پورا شعر یوں ہے۔ الکل چیز ماخلا اللہ باطل وکل نعیم لامحالۃ زائل مت بھولو اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہوجانے والی ہے اور دنیا کی ہر لذت و راحت کا آخر کار فنا ہونا ہے یہ مشہور شعر بھی لبید کا ہے ولقد سأامت من الحیوۃ وطولھا وسوال ھذا لناس کیف لبید میں زندگی اور اس کی درازی سے بیزار ہوگیا ہوں اور لوگوں کے بار بار پوچھنے سے کہ لبید کیسا ہے
Top