مشکوٰۃ المصابیح - اذان کا بیان - حدیث نمبر 673
وَعَنْ اَنَس ص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِےْئَۃٌ وَّکَفَّارَتُھَا دَفْنُھَا۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
اور حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ سرور کائنات ﷺ نے فرمایا۔ مسجد نبوی میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اس تھوک کو زمین میں دبا دیا جائے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
مسجد کے تقدس و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ وہاں تھوک کر گندگی و غلاظت نہ پھیلائی جائے اور اگر اتفاقاً ایسا غلطی کا ارتکاب ہوجائے تو اس گناہ کے دفعیہ کا طریقہ یہ ہے کہ اس تھوک کو زمین دوز کر کے اسے دور کردیا جائے۔
Top