مشکوٰۃ المصابیح - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 291
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَ ص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا وَجَدَ اَحَدُکُمْ فِیْ بَطْنِہٖ شَےْئًا فَاَشْکَلَ عَلَےْہِ أَخَرَجَ مِنْہُ شَْیْءٌ اَمْ لَا فَلَا ےَخْرُجَنَّ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتّٰی ےَسْمَعَ صَوْتًا اَوْ ےَجِدَ رِےْحًا ۔ (صحیح مسلم)
وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان
اور حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنے پیٹ کے اندر کچھ پائے (یعنی قراقر) اور اس پر یہ بات مشتبہ ہو کہ کوئی چیز خارج ہوئی یا نہیں تو اس وقت تک وضو کے لئے مسجد سے باہر نہ نکلے جب تک آواز کو نہ سنے یا بو نہ پائے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
جب تک کوئی آواز نہ سنے یا بو نہ پائے یہ غالب کے اعتبار سے ہے ورنہ اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ جب ریاح کا خارج ہونا یقینی طور پر معلوم ہوجائے خواہ آواز سنے یا نہ سنے بو معلوم ہو یا نہ معلوم ہو تو سمجھ لے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے۔
Top