مشکوٰۃ المصابیح - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 324
وَعَنْ اَبِی مُوْسٰی قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم ذَاتَ یَوْمِ فَاَرَادَ اَنْ یَّبُوْلُ فَاَتَی دَمِثًا فِی اَصْلِ جِدَارِ فَبَالَ ثُمَّ قَالَ اِذَا اَرَادَا اَحَدُ کُمْ اَنْ یَّبُوْلَ فَلْیَرْ تَدْلَبَوْلِہ،۔(رواہ ابودؤد)
پاخانہ کے آداب کا بیان
اور حضرت ابوموسی ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں سرکار دو عالم ﷺ کے ہمراہ تھا آپ ﷺ نے پیشاب کرنے کا ارادہ فرمایا چناچہ آپ ﷺ ایک دیوار کی جڑ میں (یعنی اس کے قریب) نرم زمین پر پہنچے اور پیشاب کیا، پھر پیشاب سے فراغت کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہئے کہ وہ پیشاب کے لئے نرم زمین تلاش کرے تاکہ چھینٹیں نہ پڑیں۔ (ابوداؤد)

تشریح
خطابی (رح) فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے جس دیوار کے پاس بیٹھ کر پیشاب کیا وہ دیوار کسی کی ملکیت میں نہیں ہوگی اس لئے کہ دیوار کی جڑ میں پیشاب کرنا دیوار کے نقصان کا سبب ہوتا ہے کیونکہ دیوار کی مٹی کو شورا لگ جاتا ہے اس لئے یہ مسئلہ ہے کہ جو دیوار کسی کی ملکیت میں ہو اس کے نیچے بیٹھ کے مالک کی اجازت کے بغیر پیشاب نہیں کرنا چاہئے اب اس میں وسعت ہے کہ اجازت خواہ حقیقۃً ہو یا حکماً۔
Top