مشکوٰۃ المصابیح - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 356
وَعَنْ حُذَےْفَۃَص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَامَ لِلتَّھَجُّدِ مِنَ اللَّےْلِ ےَشُوْصُ فَاہُ بِالسِّوَاکِ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
مسواک کرنے بیان
اور حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ جب رات تہجد کی نماز کے لئے اٹھتے تو اپنا منہ مسواک سے ملتے اور دھوتے تھے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )
Top