مشکوٰۃ المصابیح - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 373
وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ زَےْدٍص اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلمتَوَضَّأَ مَرَّتَےْنِ مَرَّتَےْنِ۔ (صحیح البخاری)
وضو کی سنتوں کا بیان
اور حضرت عبداللہ بن زید ؓ (اسم گرامی عبداللہ بن زید بن عبدربہ ہے اور کنیت ابومحمد ہے آپ انصاری ہیں اور آپ صحابی ہیں۔ ٣٢ ھ میں بعمر ٦٤ سال آپ کی وفات ہوئی)۔ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے دو، مرتبہ وضو کیا (یعنی اعضاء وضو کو دو دو بار دھویا)۔ (صحیح البخاری )
Top