مشکوٰۃ المصابیح - جنگ کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5320
وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تذهب الأيام والليالي حتى يملك رجل يقال له الجهجاه . وفي رواية حتى يملك رجل من الموالي يقال له الجهجاه . رواه مسلم
ایک قحطانی شخص کے بارے میں پیش گوئی
حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ دن و رات اس وقت تک تمام نہیں ہوں گے (یعنی اس وقت تک زمانہ کا اختتام نہیں ہوگا اور قیامت نہیں آئے گی) جب تک کہ وہ شخص مالک نہ ہوجائے گا یعنی لوگوں پر اقتدار و تسلط نہ پالے گا جس کو جہجاہ کہا جائے گا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جب تک موالی میں سے ایک شخص مالک ہوجائے گا یعنی لوگوں پر اقتدار و تسلط نہ پالے گا جس کو جہجاہ کہا جائے گا۔ (مسلم)

تشریح
موالی مولیٰ کی جمع ہے جس کے معنی غلام کے ہیں۔ لفظ جہجاہ بعض نسخوں میں تو دو ہ کے ساتھ منقول ہے اور بعض نسخوں میں آخری ہ کے بغیر یعن جہجا منقول ہے۔
Top