مشکوٰۃ المصابیح - طب کا بیان - حدیث نمبر 4413
وعنه قال بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى أبي بن كعب طبيبا فقطع منه عرقا ثم كواه عليه . رواه مسلم . ( متفق عليه )
داغنے کا ذکر
اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ابی بن کعب ؓ کے پاس ایک طبیب بھیجا طیب نے ان کی ایک رگ کو کاٹ ڈالا اور اس (زخم) پر داغ دیا۔ (مسلم)
Top