مشکوٰۃ المصابیح - طب کا بیان - حدیث نمبر 4444
وعن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من احتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين كان شفاء له من كل داء . رواه أبو داود .
پچھنے لگوانے کے دن
اور حضرت ابوہریرہ ؓ رسول کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص سترھویں، انیسویں اور اکیسویں تاریخ کو سینگی کھنچوائے گا اس کو ہر بیماری سے شفا ہوتی ہے۔ (ابو داؤد )
Top