مشکوٰۃ المصابیح - طب کا بیان - حدیث نمبر 4468
وعن معقل بن يسار قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الحجامة يوم الثلاثاء لسبع عشرة من الشهر دواء لداء السنة . رواه حرب بن إسماعيل الكرماني صاحب أحمد وليس إسناده بذاك هكذا في المنتقى . وروى رزين نحوه عن أبي هريرة .
سینگی کھنچوانے کے دن
اور حضرت معقل بن یسار ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ منگل کے دن سترھویں تاریخ کو سینگی کھنچوانا سال بھر کی بیماریوں کا علاج ہے اس روایت کو حرب بن اسماعیل کرمانی نے نقل کیا ہے جو امام احمد بن حنبل کے مصاحب ہیں اور روایت کی اسناد ایسی قوی نہیں ہے کہ اس پر اعتماد کیا جاسکے (ابن جارود) منتقی میں بھی اسی طرح منقول ہے، نیز اسی طرح کی روایت رزین نے بھی حضرت ابوہریرہ ؓ سے نقل کی ہے۔

تشریح
منگل کے دن سینگی کھنچوانے کے سلسلے میں چوں کہ مختلف روایتیں منقول ہیں اس لئے زیادہ بہتر اور مناسب یہی ہے کہ منگل کے دن سینگی کھنچوانے سے اجتناب کیا جائے۔ تاوقتیکہ کوئی شدید ضرورت پیش آئے۔
Top