مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 2140
وعن عقبة بن عامر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ألم تر آيات أنزلت الليلة لم ير مثلهن قط ( قل أعوذ برب الفلق ) و ( قل أعوذ برب الناس ) رواه مسلم
معوذتین کی فضیلت
حضرت عقبہ بن عامر ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا آج کی رات ایسی عجیب آیتیں اتاری گئی ہیں کہ (پناہ طلب کرنے کے سلسلہ میں) ان کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ہیں۔ (مسلم)
Top