Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
Hadith (2117 - 2225)
Select Hadith
2117
2118
2119
2120
2121
2122
2123
2124
2125
2126
2127
2128
2129
2130
2131
2132
2133
2134
2135
2136
2137
2138
2139
2140
2141
2142
2143
2144
2145
2146
2147
2148
2149
2150
2151
2152
2153
2154
2155
2156
2157
2158
2159
2160
2161
2162
2163
2164
2165
2166
2167
2168
2169
2170
2171
2172
2173
2174
2175
2176
2177
2178
2179
2180
2181
2182
2183
2184
2185
2186
2187
2188
2189
2190
2191
2192
2193
2194
2195
2196
2197
2198
2199
2200
2201
2202
2203
2204
2205
2206
2207
2208
2209
2210
2211
2212
2213
2214
2215
2216
2217
2218
2219
2220
2221
2222
2223
2224
2225
مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 5488
وعنه قال أتى النبي صلى الله عليه و سلم بلحم فرفع إليه الذراع وكانت تعجبه فنهس منها نهسة ثم قال : أنا سيد الناس يوم القيامة يوم يقوم الناس لرب العالمين وتدنو الشمس فيبلغ من الغم والكرب ما لا يطيقون فيقول الناس ألا تنظرون من يشفع لكم إلى ربكم ؟ فيأتون آدم . وذكر حديث الشفاعة وقال : فأنطلق فآتي تحت العرش فأقع ساجدا لربي ثم يفتح الله علي من محامده وحسن الثناء عليه شيئا لم يفتحه على أحد قبلي ثم قال يا محمد ارفع رأسك وسل تعطه واشفع تشفع فأرفع رأسي فأقول أمتي يارب أمتي يارب فيقال يا محمد أدخل من أمتك من لا حساب عليهم من الباب الأيمن من أبواب الجنة وهم شركاء الناس فيما سوى ذلك من الأبواب . ثم قال : والذي نفسي بيده إن ما بين المصراعين من مصاريع الجنة كما بين مكة وهجر . متفق عليه
حضور ﷺ کی شفاعت کا ذکر
اور حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ( ایک دن) نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ( پکا ہوا) گوشت لایا گیا اس میں سے دست کا گوشت آپ کو پیش کیا گیا جو آپ ﷺ کو بہت پسند اور مرعوب تھا، آپ ﷺ نے اس میں سے دانتوں سے نوچ نوچ کر کھایا اور پھر فرمانے لگے کہ میں قیامت کے دن، جب کہ لوگ دوجہان کے پروردگار کا فیصلہ سننے کے انتظار میں کھڑے ہوں گے، تمام لوگوں کا سردار ہوں گا، اس دن سورج ( لوگوں کے سروں کے) بہت قریب ہوگا اور لوگوں کی حالت ( مسلسل کھڑے رہنے، گرمی کی تپش و سختی اور وہاں کے ہولناک ماحول کے اثر سے) اس قدر کربناک اور غم وفکر سے بوجھل ہوگی کہ وہ ہمت ہار بیٹھیں گے، یعنی صبر و استقامت پر قادر نہیں ہوں گے اور نہایت حیرانی و پریشانی کے عالم میں) ایک دوسرے سے کہتے پھریں گے کہ آخر تم کسی ایسے شخص کی تلاش کیوں نہیں کرتے جو تمہارے پروردگار سے تمہاری سفارش کردے ( اور وہ تمہیں اس کرب واذیت کی حالت سے نجات عطا کر دے) چناچہ لوگ حضرت آدم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے۔ اس کے بعد حضرت ابوہریرہ ؓ نے یا خود آنحضرت ﷺ نے شفاعت کے سلسلے میں حدیث کے ( وہی) اجزاء بیان کئے ( جو پہلے ایک حدیث میں بیان ہوچکے ہیں، کہ لوگ یکے بعد دیگرے تمام انبیاء کرام کے پاس جا کر شفاعت کی درخواست کریں گے اور وہ سب جواب دیں گے کہ ہم اس کام کی اہلیت نہیں رکھتے اور پھر وہ لوگ شفاعت کی درخواست لے کر میرے پاس آئیں گے یہ ذکر کرنے کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا پس میں لوگوں کے پاس سے روانہ ہوں گا اور عرش کے نیچے آؤں گا اور وہاں ( بارگاہ رب العزت میں) اپنے پروردگار کے سامنے سجدہ میں گر پڑوں گا، پھر اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنی حمد اور بہترین ثناء کے وہ الفاظ و اسلوب منکشف کر دے گا جو مجھ سے پہلے اس نے کسی پر منکشف نہیں کئے ہوں گے (یعنی اس موقع کے لئے میرے دل میں اپنی حمد و ثنا کے وہ الفاظ اور کو رنش وآداب حضوری کے وہ طریقہ القاء فرمائے گا جو اس نے مجھ سے پہلے کسی اور کو القاء نہیں کئے ہوں گے بلکہ اس وقت سے پہلے مجھ کو ان کا کوئی علم نہیں ہوگا، جیسا کہ پہلے ایک حدیث میں اس طرف اشارہ کیا جا چکا ہے پھر پروردگار فرمائے گا محمد! اپنا سر اٹھاؤ، جو چاہتے ہو مانگوں میں دوں گا اور جو شفاعت کرنا چاہتے ہو تو کرو میں قبول کروں گا ( یہ سن کر) میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور عرض کروں گا کہ میرے پروردگار! میری امت کو بخش دیجئے، تب کہا جائے گا کہ اے محمد! آپ ﷺ اپنی امت میں سے ان لوگوں کو جن سے حساب نہیں لیا جائے گا ( اور جو حساب کے بغیر جنت کے مستحق ہیں) جنت کے دائیں طرف کے دروازہ سے جنت میں داخل کر دیجئے اور وہ لوگ اس دروازہ کے علاوہ دوسرے ( اطراف کے، دروازوں کے استعمال کے حق میں بھی لوگوں کے ساتھ شریک ہیں اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا۔ قسم ہے اس ذات کی جس کی دست قدرت میں میری جان ہے، جنت کے دروازوں میں سے ہر ایک دروازہ کے دونوں کو اڑوں کے درمیان کا فاصلہ اتنا ہی ہے جتنا کہ مکہ اور ہجر کے درمیان ہے ( بخاری ومسلم )
تشریح
میں قیامت کے دن تمام لوگوں کا سردار ہوں گا۔ میں لوگوں کا اطلاق پوری نوع انسانی پر ہے جس میں انبیاء کرام بھی شامل ہیں! اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں آپ ﷺ نے فرمایا انا سید ولد ادم یوم القیامۃ الخ یعنی قیامت کے دن میں تمام اولاد آدم کا سردار ہوں گا! اور یہ بات آپ ﷺ نے اس اعتبار سے ارشاد فرمائی کہ اس تو قیر وعزت کی بنا پر کہ جو آپ ﷺ کو بارگاہ الٰہی میں سب سے زیادہ قرب و محبوبیت کی وجہ سے حاصل ہوگی، اس دن ہر ایک آپ ﷺ کی شفاعت کا محتاج ہوگا، جب سب لوگ نہایت مضطرب و پریشان ہوں گے تو آخر میں آپ ﷺ ہی کے پاس شفاعت کی درخواست لے کر آئیں گے اور صرف آپ ﷺ ہی ان کی شفاعت کا حوصلہ کریں گے۔ عرش الہٰی کے نیچے آؤں گا۔ یہ جملہ پیچھے حضرت انس ؓ سے نقل کی جانے والی اس حدیث کے خلاف ہے جس میں اپنے پروردگار کے گھر میں آنے، کے الفاظ ہیں، پس ان دونوں کے درمیان تطبیق یوں ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کا گھر جنت ہے اور جنت عرش الہٰی کے نیچے ہی ہے، لہٰذا دونوں حدیثوں کے الفاظ میں مفہوم کے اعتبار سے کوئی تعارض نہیں ہے۔ میرے پروردگامیری امت کو بخش دیجئے۔ ان الفاظ کو تین بار کہنا یا تو اپنی عرض کو زیادہ سے زیادہ اہم اور قابل توجہ بنا کر پیش کرنے کے لئے ہوگا جیسا کہ جب کوئی شخص اپنے حاکم وآقا کے کسی اہم مقصد کی بارآوری چاہتا ہے تو وہ اپنی عرض کو اس کے سامنے بار بار دہراتا ہے یا ان الفاظ کو بار بار دہرانے سے گناہگاروں کے طبقوں کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہوگا، جیسا کہ پیچھے گزرنے والی حدیث میں بیان ہوا کہ آپ ﷺ کی ایک دفع کی شفاعت کسی ایک طبقہ کے ساتھ مختص ہوگی اور پھر دوسری مرتبہ کی شفاعت کسی دوسرے طبقہ کے ساتھ اور اس طرح متعدد دفعوں میں سب کی شفاعت پوری ہوگی۔ جنت کے دائیں طرف کے دروازے سے۔۔ الخ۔ یعنی ان لوگوں کے اعزازو تکریم کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ازراہ عنایت جنت کے دائیں طرف کا دروازہ انہی لوگوں کے لئے مخصوص، ہوگا، ان کے علاوہ کسی اور کو اس دروازہ سے داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، اس دروازہ کے علاوہ باقی اور جو تمام دروازے ہوں گے وہ دوسرے سب لوگوں کے لئے مشترک ہوں گے اور مذکورہ لوگ بھی ان دروازوں کو استعمال کرنے کا حق رکھیں گے۔ ہجر ایک جگہ کا نام ہے جو جزیرہ نما عرب کے مشرقی ساحل پر ( سعودی عرب کے) اس علاقہ میں واقعہ ہے جس کو اب احساد کہا جاتا ہے اور پہلے زمانہ میں بحرین اسی علاقہ کو کہتے تھے۔ بہر حال اس جملہ کا مقصود جنت کے دروازوں کی چوڑائی اور وسعت کو بیان کرنا ہے کہ جنت کے ہر دروازے کی چوڑائی اس فاصلہ کے بقدر ہے جو مکہ اور ہجر کے درمیان ہے، لیکن اس سے مراد تحدید وتعبین ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ تخمی نا فرمایا گیا ہے تاکہ دروازے کی چوڑائی ووسعت کا اندازہ ہوجائے حہاں تک حقیقت حال کا تعلق ہے وہ کچھ اور ہی ہے۔
Top