مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4326
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم العين حق ونهى عن الوشم . رواه البخاري .
نظر بد ایک حقیقت ہے
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا نظر لگنا برحق ہے نیز آپ ﷺ نے گودنے سے منع فرمایا۔ (بخاری)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ نظر بد ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اثر ظاہر ہوتا ہے چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ سحر کی طرح یہ (نظر بد) بھی انسان وغیرہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔
Top