مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4347
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يلبس النعال السبتية ويصفر لحيته بالورس والزعفران وكان ابن عمر يفعل ذلك . رواه النسائي . ( جيد )
زرد خضاب کرنا جائز ہے
اور حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ دباغت دیئے ہوئے اور بغیر بال کے چمڑے کی پاپوش پہنتے تھے اور اپنی ریش مبارک پر روس (ایک گھاس جو یمن کے علاقہ میں ہوتی تھی اور زعفران کے ذریعہ زرد رنگ چڑھاتے تھے نیز حضرت ابن عمر ؓ بھی ایسا ہی کرتے تھے (یعنی مذکورہ پاپوش پہنتے اور مذکورہ خضاب استعمال کرتے )۔ (نسائی)

تشریح
اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوا کہ آپ ﷺ اپنی ریش مبارک پر خضاب کرتے تھے جب کہ کتاب اللباس میں حضرت انس ؓ کی جو روایت گزری ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے کبھی خضاب کا استعمال کیا چناچہ ان روایتوں کے درمیان مطابقت کی جو صورت ہے وہ اسی جگہ (حضرت انس ؓ کی روایت کے ضمن میں) بیان کی جا چکی ہے۔
Top