مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4396
وعن ابن عباس عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال إن الله تعالى حرم الخمر والميسر والكوبة وقال كل مسكر حرام . قيل الكوبة الطبل . رواه البيهقي في شعب الإيمان .
شراب جوا اور کو بہ حرام ہے
اور حضرت ابن عباس ؓ رسول کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے شراب، جوا اور کو بہ بجانے کو لسان نبوت کے ذریعہ حرام قرار دیا ہے نیز آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اور بیان کیا گیا ہے کہ کو بہ طبل کو کہتے ہیں۔ (احمد ابوداؤد)

تشریح
کو بہ کے معنی میں علماء کے تین قول ہیں ایک تو نرد، دوسرے بربط اور تیسرے طبل جیسا کہ مصنف نے حدیث کے کسی راوی سے نقل کیا ہے، ڈھول کی اور ڈھولک وغیرہ کی طرح طبل بھی ایک خاص قسم کا دور خابا جا ہوتا ہے، حدیث میں وہ طبل مراد ہے جو محض لہو و لعب کے لئے ہو نہ کہ غازیان اسلام کا طبل۔
Top